اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف ہر وقت کسی نہ کسی منفی پروپیگنڈے میں لگا رہتا ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اپنے جھوٹ پر مبنی دعوئوں کو سچ کرنے میں مصروف رہتا ہے ۔ گذشتہ روز بھارتی معروف ٹی چینل اے این آئی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نیوز شائع کر دی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے
اسٹاف کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشری بی بی کا عکس آئینے میں نہیں آتا۔ سوشل میڈیا پر آتے ہی اس جھوٹ پر مبنی رپورٹ کافی وائرل ہو گئی جسے پاکستان نے بھارتی میڈیاکو جھوٹا اور مضحکہ خیز پراپیگنڈہ قرار دیتے سخت تنقید کی ہے ۔ تاہم اس رپورٹ کو کچھ دیر پر ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا جبکہ اس خبر کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیاکئی اکائونٹس سے پوسٹ ہوتے رہے ۔