اسلام آباد (این این آئی) دریائے کنہار کا رخ تبدیل کر کے دریا کا پانی سکی کناری ڈیم میں ڈال دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہدری (سی پیک) کے اہم منصوبے سکی کناری ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،دریائے کنہار کا رخ موڑنے کے بعد پانی کی جگہ پر ڈیم کا بند تعمیر کیا جائے گا۔دریائے کنہار کا رخ تبدیل کرنے کے حوالے
سے وادی کاغان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزرا سمیت چیف ایگزیکٹو ایس کے ہائیڈرو اور مقامی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ڈیم کی تعمیر دسمبر سال 2022 تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ ڈیم سے 870 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددملے گی۔