ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

فنانس ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن میں میگا کرپشن، ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،وزارت خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک اور چیئرمین نیب کو درخواستیں ارسال

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذیلی ادارے فنانس ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن میں میگا کرپشن پر ارباب اختیار اداروں کی خاموشی نے ادارے کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے، درجنوں ملازمین اور یونین اہلکاروں نے وزارت خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک اور

چیئرمین نیب کو درخواستیں ارسال کردی ہیں، میاں عبدالخالق، اقبال شاد،منیجنگ ڈائریکٹر ایچ بی ایف سی اور سابق چیئرمین صدیق الفاروق سمیت درجنوں افراد کو نامزد کرتے ہوئے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ متروقہ وقف املاک زمینوں سے لے کر جعلی اور بوگس گھروں کی الاٹمنٹ تک اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس میں اقبال شاد، عبدالخالق اور ایم ڈی ایچ بی ایف سی کا نام سرفہرست ہے، درجنوں افراد کو نوکریوں سے برخاست کرکے سینکڑوں افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان کے نام پر کروڑوں روپے ہاؤس بلڈنگ نکلوا کر قومی خزانے کو لوٹا گیا ہے۔ملازمین نے ادارے کی نجکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ادارہ منافع بخش ادارہ تھا تاہم چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کے مستقبل کو تاریک نہ کیا جائے اور ان کی استدعا ہے کہ چیئرمین نیب، گورنر سٹیٹ بنک اور مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سپیشل آڈٹ کرا کراربوں روپے ہڑپ کرنیوالے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ان کی سزا ملازمین کو نہ دی جائے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…