ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

18سال سے کم عمر کے بچوں کوسگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو 5ہزار جرمانہ 3ماہ کی سزا ہوگی،نیا قانون نافذ،حکم نامہ جاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہ یار (این این آئی) ٹنڈوالہ یار میں 18سال کے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے اور پینے کے خلاف ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار نے حکم نامہ جاری کردیا 18سال سے کم عمر کے بچوں کوسگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو 5ہزار جرمانہ 3ماہ کی سزا ہوگی سرکاری غیر سرکاری تعلیم ادارے، ہسپتالوں، ریسٹورینٹ ودیگر مقامات پر سگریٹ پینے والوں کو بھی جرمانہ اور سزا کا سامنہ کرنا پڑے گا

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلخصوص ضلع ٹنڈوالہ یار میں سگریٹ کی بھڑتی ہوئی فروخت اور کم عمر بچوں میں سگریٹ کے رجحان میں بے پناہ اضافے اور کم عمر بچوں میں دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال سے کم عمر بچوں کا جسمانی اور تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے ہیلتھ آرڈینس 2002کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے ٹنڈوالہ یار کے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت اور پینے کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری کے ایک اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی کم عمر بچہ سگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5ہزار روپے جرمانے اور 3ماہ کی سزا ہوگی انہوں نے کہا کہ سرکاری، غیر سرکاری، تعلیمی ادارے، ہسپتالوں، ریسٹورینٹ، مسافر گاڑیوں ودیگر پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5ہزار جرمانہ اور 3ماہ سزا ہوگی انہوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت، کے افسران کو عمل درآمد کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں عوام مذکورہ مقامات اور اداروں، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے کم عمر بچوں پر اپنی کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس موذی مرض سے بچاکر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ضلعی انتظامیہ کم عمر بچوں کی قیمتی جانوں اور ان کے روشن مستقبل کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے عوام سگریٹ نوشی کے روک تھام

کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کرے تاکہ ضلع بھر سے اس سگریٹ کی نالعت کو ضلع بھر سے خاتمہ کیا جاسکے۔شہری اور دیہی عوام اپنے کم عمر بچوں پر اپنی کڑی نظر رکھیں تاکہ جو ہمارا مستقبل ہے اس مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے ان کم عمر بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں آگاہی مہم چلائی رکھی ہے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے سگریٹ کی فروخت میں کمی لائی جاسکے۔۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…