ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بجلی چوری میں پکڑے گئے، دس لاکھ جرمانہ عائد،بجلی بھی منقطع کردی گئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ بجلی چوری میں پکڑے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) ٹاسک فورس کی کارروائی میہڑ کے رکن سندھ اسمبلی کے بنگلے پر کی گئی جہاں بجلی چوری کی چل رہی تھی۔انچارج ٹاسک فورس عقیل جونیجو نے بتایا کہ فیاض بٹ پر دس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کئی عرصے سے چوری کی بجلی چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عائد کردہ

جرمانہ ادا نہیں ہوگا بجلی بحال نہیں کریں گے، کسی بھی بجلی چور کو معاف نہیں کریں گے چاہیں کتنا ہی بھی بااثر ہو۔اس سے قبل پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنیکشن سے چلنے انکشاف ہوا تھا۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔سیپکو کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما اورخورشید شاہ کے قریبی ساتھی آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…