کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران مزاحت پر پاک فوج کے اہلکار کو قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق مقتول اہل کار اسد علی خان پر 9 ایم ایم پستول سے فائر کیا گیا۔ واردات کے وقت اسد سول کپڑوں میں تھا۔لانڈھی نمبر 1 میں ڈاکوؤں سے اسد کی مدبھیڑ ہوئی اور ڈاکوؤں کی جانب سے
موبائل اور دیگر چیزیں مانگنے پر اسد نے مذاحمت کی جس پر ڈکیتوں نے اس پر فائرنگ کردی اسد کو دو گولیاں سینے میں لگیں جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسد کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس نے دوران علاج دم توڑ دیا ،اسد کا تعلق پاک فوج کی الیکٹریکل مکینکل انجینئرنگ برانچ سے تھا۔