پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنانے کیلئے کون سر توڑ کوششوں میں مگن ہے ؟ وزیر خارجہ اگر پاکستان کے وزیراعظم بنتے ہیں توپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے کونسا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید چوہدری اپنے ایک کالم ’’بس کسی ایک بحران کی دیر ہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔میں نے عرض کیا ”آپ ضرور فارغ ہو رہے ہیں“ وزیر صاحب کے چہرے پر ایک رنگ آیا اور چلا گیا‘ جیب ٹٹولی‘ سگریٹ کی ڈبی نکالی‘ سگریٹ ہونٹوں میں دبایا‘ لائیٹر جلایا‘ لمبا کش لیا

اور دھواں آسمان کی طرف اڑا کر بولے ”انفارمیشن کا سورس کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا ”تبدیلی سے پہلے پورے ملک کو علم ہو جاتا ہے صرف تبدیل ہونے والے کو پتا نہیں چلتا“ وہ ہنسے اور دوسرا کش لگا کر بولے ”لیکن مجھ سے پہلے مراد سعید‘ فیصل واوڈا اور شاہ محمود قریشی جائیں گے اور اگر یہ بچ گئے تو پھر سارے ہی چلے جائیں گے‘ مالک مکان اور کرایہ دار دونوں فارغ“۔حیرت کی باری اب میری تھی‘ میں نے پریشان ہو کر پوچھا ”مراد سعید‘ فیصل واوڈا اور شاہ محمود قریشی کیوں؟“ وہ رکے‘ چند لمحے سوچا اور پھر سوچ سوچ کر بولے ” اپوزیشن شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے‘میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو دونوں عندیہ دے چکے ہیں‘ قریشی صاحب پیر بھی ہیں اور جاگیر داربھی‘ وکٹ کی دونوں سائیڈوں پر ان کے دوست موجود ہیں‘ بلاول بھٹو کاخیال ہے شاہ محمود قریشی آ گئے تو سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بچ جائے گی جب کہ میاں شہباز شریف سمجھتے ہیں قریشی صاحب کے آنے سے پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں بٹ جائے گی اور ن لیگ وفاق میں وزیراعظم کو سپورٹ کر کے پنجاب واپس لینے میں کام یاب ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…