فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کامیاب چھاپے ، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اشیائے خورونوش کی تیاری میں کھلے رنگوں، ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر محلہ غریب آباد میں مظہر علی اورسلیم چنا اینڈ مونگ پھلی پراسیسنگ یونٹ کوسیل کر دیا۔اسی طرح جناح ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے محمد ندیم اور حاجی عاشق چنا پراسیسنگ یونٹ کو سربمہرکیا گیا۔کارروائیوں کے
دوران 16ہزار 500کلو غیر معیاری چنے،700کلوتیار نمکوچنے،بھاری مقدار میں استعمال شدہ آئل،کھلے رنگ اور کیمیکل برآمدکرلیے گئے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ خوراک میں ممنوع قرار دیے گئے چنے، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اور استعمال شدہ آئل سے نمکو چنے تیار کیے جا رہے تھے ۔ سیل شدہ پروڈکشن یونٹس میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی،مضر صحت کیمیکلز،کھلے رنگوں کے استعمال کیا جاتا تھا۔