اسلام آباد ( اے پی پی) ورلڈ بنک نے پاکستان کو عالمی اصلاحات کرنے والے صف اول کے 20 ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کا سب سے بڑا اصلاحاتی ادارہ ہے جو اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی ان کاوشوں کی بدولت عالمی بنک نے صف اول کے 20 مالک کی فہرست میں پاکستان کو شامل کیا ہے۔پاکستان میں موجودہ حکومت کے اس دور میں کاروباری آسانی
پیدا کرنے کے چھ شعبوں میں پاکستان میں تیزی آئی ہے جن میں کاروبار کے آغاز، تعمیراتی شعبہ کی حوصلہ افزائی، بجلی کی سہولت کے حصول ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحد پار تجارت کے شعبے شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ اصلاحاتی ایجنڈا وزیراعظم کے اس عزم کا عکاس ہے۔