لاہور (آن لائن) لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ نعمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ حافظ نعمان کی رہائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم
پر پچاس پچاس لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکوں کے عوض عمل میں آئی۔ حافظ نعمان کی رہائی کی روبکار ہفتہ کی صبح ہی احتساب عدالت سے جاری کر دی گئی تھی۔