ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

 جے یو آئی ف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد کی دھماکے میں شہادت،ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں دھما کے کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد شہید 12زخمی ہوگئے، دھماکے کے وقت مولانا محمد حنیف اپنے دفتر سے باہر آرہے تھے، وہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاک افغان سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھما کہ ہوا

جس کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت 15افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد پولیس، لیویز،ایف سی سمیت ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا جہاں دوران علاج دو زخمی عبدالباری اورعزت اللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ مولانا محمد حنیف کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیاجا رہا تھا کہ اسی دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس سے واقعہ میں شہداء کی تعداد تین ہوگئی جبکہ زخمیوں میں اصغر خان،محمد ہارون،فضل، عارف، گل محمد،مطیع اللہ،احمد اللہ، محبوب، دارو خان،عبیداللہ، شیر جان، عبداللہ و دیگر شامل ہیں  سکیورٹی حکام کے مطابق دھما کے میں مولانا محمد حنیف کو نشانہ بنایاگیادھماکہ خیز مواد انکے دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جوں ہی مولانا محمد حنیف دفتر سے باہر نکلے دھما کہ ہوگیا،حکام کے مطابق دھما کہ کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعد د موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا محمد حنیف پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے جبکہ قبائلی اورعلاقائی اعتبار سے بھی وہ بااثر شخصیت تھے، پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ آج کوئٹہ چمن روڈ پر واقعہ انکے مدرسے میں اداکی جائیگی  اور انہیں انکے آبائی علاقے میں سپر د خاک کیا جائیگا، دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کوگھیر ے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ چمن شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ انجمن تاجران چمن نے آج چمن میں تمام چھوٹے بڑے کارباری مراکز بھی بند کر رکھنے کا اعلان کیا ہے



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…