ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

انسداد منشیات کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انسداد منشیات کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی۔سپیشل سنٹرل ڈیوٹی جج خالد بشیرکے روبرو رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔رانا ثنا اللہ کو وکلا ء کے احتجاج کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا۔عدالتی حکم پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قرارشاہ پیش ہوئے اور عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا؟۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ سکیورٹی رسک کی وجہ سے ملزمان کو پیش نہیں کیا، وکلا ء نے سیشن کورٹ میں ہڑتال کر رکھی ہے اور اس دوران کسی بھی سرکاری اورغیر سرکاری فرد کے داخلہ پر وکلا ء نے پابندی لگا رکھی تھی، اس لیے سکیورٹی خدشات بڑھ جانے پر ملزمان کو پیش نہیں کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی جانب سے تحریری طور پر عدالت کو مطلع کیا گیا تھا؟،عدالت نے حکم دیا کہ اس مسئلے پر یا تو عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں یا ملزمان کو پیش کریں تاہم سماعت ختم ہونے پر انہیں عدالت میں لایا گیا۔ملزم رانا ثنااللہ کی عدالت کے روبرو حاضری لگائی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو پیش نہ کرنے کہ وجہ ہمیں معلوم ہو گئی ہے۔ رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ  نے عدالت سے اجازت چاہی کہ جج صاحب کیا اب ٹرائل کے متعلق کچھ دلائل دیں؟ جس پر عدالت نے کہا کہ نہیں اب تو سماعت ہو گئی اب مزید دلائل کی ضرورت نہیں۔رانا ثنااللہ کے وکیل نے عدالت سے اجازت چاہی کہ کیا میں اعظم نذیر تارڑ کا عدالت میں انتظار کر سکتا ہوں؟عدالت نے انہیں اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جی آپ اپنے وکیل کو ملنے کے لیے عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے وکلا ء نے گرفتاری کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم نہ کرنے کی درخواست پر دلائل دیئے۔وکلا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، اے این ایف حکام نے ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم نہیں کی۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے دلائل میں واضح کیا کہ عدالت کے حکم پر سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہے۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے وکلا ء عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، رانا ثنا  اللہ کے خلاف تمام گواہوں کو پراسیکیوشن پیش کرے گی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2اکتوبر تک توسیع کر دی۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…