ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں مسافر فلائنگ کوچ پر فائرنگ، خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق،5زخمی،ملزم کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو (این این آئی) ہنگو کی تحصیل ٹل میں درینہ دشمنی پر مسافر فلائنگ کوچ پر فائرنگ، خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق،5زخمی، مسافر فلائنگ کوچ نمبر C1297  ہنگو سے شمشہ دین بانڈہ جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے زرگیری کے قریب اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق جان اکبر اور شاہ مومن کے خاندانوں میں کئی سال سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی، شاہ مومن گروپ نے گاڑی میں دشمنوں کی موجودگی کی اطلاع پر مسافر کوچ پر فائرنگ کی،

فائرنگ کی زد میں آکر جان اکبر کا بھائی حبیب اللہ جاں بحق اور اس کا بھتیجا رستم شدید زخمی ہو گیا، زخمیوں اور ڈیڈھ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا، جلد ایف آئی آر کاٹ کر ملزمان کو گرفتار کریں گے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ڈی پی او احسان اللہ خان کی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کے تحصیل ٹل کے علاقہ زرگیری میں درینہ دشمنی پر مسافر فلائنگ کوچ نشانہ بنایا گیا،اندھا دھند فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بادشاہ، عصمت اللہ، مومن،شریفہ بی بی، حبیب اللہ،سیال گل شامل ہے، پولیس کے مطا بق شمشہ دین سے جان اکبر اور زرگیری سے شاہ مومن جو آپس میں ماموں اور بھانجا ہے اُن کے خاندانوں کے درمیان درینہ دشمنی چلی آرہی ہے اور اسی دشمنی کے نتیجے میں شاہ مومن جان اکبر اور کئی دوسرے افراد بھی اس دشمنی میں قتل ہو چکے ہیں، ابھی جان اکبر کا بھائی حبیب اللہ اپنے گاؤں شمشمہ دین جا رہا تھا کہ زرگیری کے قریب مخالف فریق نے پوری فلائنگ کوچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حبیب اللہ جاں بحق اور اس کے ساتھ فلائنگ کوچ میں موجود دیگر 5مسافر بھی جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او احسان اللہ خان کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور دوآبہ اور ٹل پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…