لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے سیاسی صورتحال
اور نیب کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے حمزہ شہباز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا اور ہمارا خاندان سر خرو ہوگا۔اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا حمزہ شہباز کے ہمراہ کھایا۔