پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ریاست مدینہ نہ بھی بناسکے تو ۔۔۔!!! صدر عارف علوی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھاسکتے ہیں۔ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،عمران خان ابتدا سے ہی ماحول دوست جذبے سے سرشار رہے ہیں۔

ہفتہ کو معروف ادویہ ساز ادارے کی جانب سے 10 ہزار دیہی گھرانوں کو شمسی توانائی کی سہولت مفت دینے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی نے شرکت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ ہتھیار اٹھانے سے روکنے کیلیے بنا تھا، عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے انتہا خوبصورت تقریر کی، انہوں نے اپنے دورہ امریکا میں ریاست مدینہ کی نشانیوں پر کھل کربات کی۔ پورا یقین ہے کہ ملک میں تبدیلی آتی جارہی ہے۔ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھاسکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سمیت اسلاموفوبیا اور منی لانڈرنگ پر جامع بات کی۔صدرمملکت نے کہا کہ ہماری معیشت کنزیومر ازم کا شکار ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنالیاہے، معیشت کو بہتر کرلیں تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حکومت کرپشن اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اعداد و شمار میں غلط رد و بدل روکنے میں کارگر ہے۔

حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنارہی ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئرز ہیں جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ملک میں 70 سال سے بدعنوانی عام رہی موجودہ حکومت بدعنوانوں کا احتساب کر رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ شمسی توانائی انرجی کا سب سے سستا ذریعہ ہے جبکہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ دنیا میں توانائی کی ضروریات کیوں بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…