اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ، ایک شہید ،8افراد زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں مال روڈ پر بم دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد ایک گاڑی
کو آگ بھی لگ گئی۔دھماکے میں جے یوآئی کے مولانا حنیف بھی شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔متعدز زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔