ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’عمران خان وائس آف کشمیر‘‘ 10 لاکھ ٹوئٹس کیساتھ پہلا ہیش ٹیگ بن گیا جانتے ہیں خطاب کے دوران کتنی بار تالیاں بجائی گئیں؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹوئٹر پر پاکستان سے شروع ہونے والا پہلا ٹرینڈ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ 10 لاکھ ٹوئٹس کے ساتھ پہلا ہیش ٹیگ بن گیا جس نے ایک دن میں ٹوئٹر کے ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ پینل پر اپنی جگہ بنائی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے 45منٹ کے خطاب میں کشمیر پر کھل کر بات کی اور کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔

ٹوئٹر پر پاکستان سے شروع ہونے والا پہلا ٹرینڈ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ 10 لاکھ ٹوئٹس کے ساتھ پہلا ہیش ٹیگ بن گیا جس نے ایک دن میں ٹوئٹر کے ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ پینل پر اپنی جگہ بنائی۔وزیر اعظم کاخطاب سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ بی بی سی، سی این این سمیت دیگر پرنٹ و الیکٹرانک عالمی میڈیا نے بھی وزیر اعظم کے خطاب کو بھرپور کوریج دی۔ عمران خان کا خطاب شہ سرخیوں کی زینت بھی بنا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب پر سوشل میڈیا تبصروں سے بھر گیا۔ایک صارف نے عالمی ٹرینڈ پینل پر موجود ’اسپائیڈرمین‘ کے بارے میں لکھا کہ دوسرے نمبر پر اسپائیڈرمین ہیں جبکہ سْپر مین عمران خان کا نمبر پہلا ہے۔ایک صار ف نے لکھا صرف 10گھنٹوں میں ایک ملین ٹوئٹس،ناقابل یقین ،جیو میرے پاکستانیو!ایک صارف نے لکھا عمران خان مسئلہ کشمیر کو آج کی دنیا کا بڑا مسئلہ اجاگر کرنے پر دنیا بھرمیں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیاپر راج کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ 27 فروری کو چائے بہت فنٹاسٹک تھی اور27 ستمبر کو تقریر بہت فنٹاسٹک تھی۔ایک صارف نے پاکستانی بیانئے کو بین الاقوامی میڈیا پرلانے کیلئے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ایک صارف نے کہا کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا۔جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 5 بار تالیاں بجائی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…