پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان  کا  جنرل اسمبلی  سے خطاب،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنما بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،زبردست خراج تحسین

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)  وزیراعظم عمران خان کے   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے خطاب پر مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد حسین سید بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔گزشتہ روز وزیر اعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر ایک حقیقی پاکستانی کی تقریر تھی اور یہ وقت کی ضرورت تھی۔وزیر اعظم نے بہت ہی موثر انداز میں کشمیر کامقدمہ بھی پیش کیا اور نریندرمودی کا فاشسٹ چہرہ بھی بے نقاب کیا۔

مشاہد حسین  سید جو سینیٹ  امور خارجہ کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں،نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم نے بلاشبہ اچھی تقریر کی ہے اور اس میں اسلام فوبیا سے لیکر کشمیر تک بھرپور طریقے سے بات کی گئی ہے  اور میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ کا مودی کی جلسے میں شرکت پاکستان کیلئے بہت نیک شگون ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس جلسہ میں خود مودی  ٹرمپ کے سامنے بے نقاب ہوا۔کشمیریوں کو سپورٹ ہم پہلے بھی کررہے تھے لیکن اب بحیثیت قوم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہرحا ل میں کشمیریوں کا ساتھ دینگے اور وزیر اعظم کی تقریر اس سلسلے کی ایک کڑی تھی،اب امریکہ کے موقف میں تبدیلی آرہی ہے اور امریکہ کی طرف سے مودی کو کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے مودی کے اقدام سے ہندوستان کے عوام بھی تقسیم ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا کہ حق والے باطل کے سامنے نہیں جھکتے، وزیراعظم نے باور کرایا کہ اقوام متحدہ کے قوانین حرکت میں آنے چاہیں۔ عمران خان پوری دنیا کے لیڈر بن کر سامنے آئے۔ آج عمران خان نے اسلامی شناخت کا تحفظ کیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ انسانی حقوق کیا ہیں، اسلام اصل میں کیا کہتا ہے.جبکہ  پاکستان کے دو سابق وزراء خارجہ خورشید قصوری اور حناربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورم پر بھرپورنمائندگی کی ہے۔سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے کہاکہ  وزیراعظم نے  ایک غیرمعمولی تقریر کرکے سب کو حیران کردیاہے اور حیرانگی کی بات تو  یہ ہے کہ  انہوں نے یہ تقریر فی البدیہہ کی اور تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا۔خورشید قصوری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ   اس سے بہتر خطاب نہیں ہوسکتا

انہوں نے تمام  عالمی ایشوز کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ  مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا اور یہ تاثر دور کرنے میں وہ کامیاب رہے ہیں کہ پاکستان  ایٹمی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے۔وزیراعظم نے بہت ہی احسن اندازسے کشمیر کے معاملے کے تمام پہلوؤں کو عالمی دنیا کے سامنے کھولا ہے  اور دنیا کو بتایا ہے کہ نریندرمودی کے اقدامات   سے کیاکیا ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم نے خطاب میں  مہاتما گاندھی کو عظیم لیڈر کہہ کر ہندوستان کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کے فورم پر ایسے بولے جیسا کہ بولنا چاہئیے تھا۔ مسئلہ کشمیر پر  اور اسلامی دہشت گردی کیخلاف انکی   تقریر بہت اچھی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…