اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے علالت کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔رانا افضل خان
ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے اور مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں وہ وزیر مملکت برائے خزانہ تھے۔رانا افضل خان 2013 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔