اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کا فیصلہ کیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے، اس سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے
کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کمی کا امکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس طرح یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔