پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکے گھر کے باہر فائرنگ،ایک شخص زخمی،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،فائرنگ کرنے والا گرفتارکرلیاگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے گھر کے باہر فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار سے گولی چل گئی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جسے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت خدابخش کے نام سے ہوئی ہے۔سکیورٹی اہلکار سے گن صاف کرتے ہوئے ٹریگر دب گیا تھا جس کے باعث گولی چل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثرریاض ملک

اور ریجنل پولیس افسر عمران احمر سمیت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔کمشنر اور آر پی او نے زخمی راہ گیر کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کانسٹیبل کاشف کو تھانہ بی ڈویژن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ساتھ ہی آرپی او نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔اس ضمن میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انکوئری اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…