اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مفتی عبد القوی کو بری کر دیا ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ،
عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا۔ماڈل کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں استغاثہ اور وکلا کی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج سنایا جائیگا ۔واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پرقتل کردیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔کیس کی آخری سماعت میں ملزمان وسیم،مفتی قوی، حقنواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں ۔