اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے پاک افواج کی جانب سے القاعدہ کوٹریننگ دینے سے متعلق وزیراعظم کے نیو یارک میں دئیے گئے بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاک افواج کی جانب سے القاعدہ کوٹریننگ دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے
نیو یارک میں دئیے گئے بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان سراسر غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پہ مبنی ہے۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اس بیان سے پاکستان کی بدنامی اور مسلح افواج کی ساکھ خراب ہوئی ہے اس لئے اس پر فوری بحث کرائی جائے۔