اسلام آباد (این این آئی)جے یوآئی (ف)نے 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاجر برادری کے ہونے والے مظاہرہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ تاجر برادری اور جے یوآئی کے کارکنان تاجر برادری کے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی
کی عاملہ اور شوری نے متفقہ طور پر تاجر برادری کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ اور نا اہل حکومت نے ہر طبقہ کے افراد کو مشکل میں ڈال دیا ہے، نوجوانوں کوروزگار دینے کے بجائے لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے۔