اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ اگر گاڑیوں کو روکا جائے تو موٹر سائیکلوں پر جاؤ یا پھر پیدل جاؤ،
مولانا فضل الرحمان کو بھی سپورٹ ملنے کا پورا یقین ہے، ہارون الرشید نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ فضل الرحمان اسلام آباد میں لوگ نہیں لا سکیں گے مگر اب میراخیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں پچاس ہزار تک لوگ لا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری اتنے بندے نہیں لا سکے تھے، معروف صحافی نے کہا کہ ن لیگ کو اچھی ڈیل مل جائے گی۔حکومت کی کارکردگی بری نہیں بہت بری ہے یہ بات معروف و سینئر صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوتی جائے گی، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر کے معاملے پر پرفارمنس اچھی ہے لیکن حکومت کی پرفارمنس بہت زیادہ بری ہے، معروف صحافی نے کہا کہ شہباز شریف کو پورا یقین ہے کہ اگلے سات ماہ بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف کے نزدیک جتنی تابعداری وہ کر سکتے ہیں، عمران خان سات بار بھی پیدا ہو تو نہیں کر سکتا۔