اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی کارکردگی بری نہیں بہت بری ہے یہ بات معروف و سینئر صحافی ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوتی جائے گی، معروف صحافی نے کہا کہ
عمران خان کی کشمیر کے معاملے پر پرفارمنس اچھی ہے لیکن حکومت کی پرفارمنس بہت زیادہ بری ہے، معروف صحافی نے کہا کہ شہباز شریف کو پورا یقین ہے کہ اگلے سات ماہ بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف کے نزدیک جتنی تابعداری وہ کر سکتے ہیں، عمران خان سات بار بھی پیدا ہو تو نہیں کر سکتا۔