اسلام آباد(آن لائن)عالمی میڈیا میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی زبردست پذیرائی،برطانوی اخبار نے عمران خان کی دل کھول کر تعریف کی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت کے ایک سال میں پاکستان عالمی پلیئر کے طور پر سامنے آیا جبکہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے بھی کئی اقدامات اٹھائے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی عالمی سطح پر صورتحال پر برطانوی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ورثے میں نامساعد حالات اور ابتر معاشی صورتحال اور
تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں نظرآئے۔ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عمران خان نے کئی اقدامات اٹھائے۔عمران خان کی حکومت کے ایک سال بعد پاکستان عالمی پلیئر کے طورپرسامنے آیا۔عمران خان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرکے اعتماد جیتا۔برطانوی اخبار کے مطابق عالمی لیڈرز کو واضح پیغام دیاگیا کہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں۔ابتر معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھاناپڑے جبکہ سخت فیصلوں کے باعث عمران خان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔