منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ڈینگی وائرس سے اپنے اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات انسداد ڈینگی کے لئے آگاہی مہم میں پیغامات

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی کے لئے آگاہی مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کی بھرپور شرکت کی،تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں میں آگاہی و شعور پھیلانے کی مہم میں یشمہ گل, عمران بخاری, غلام محی الدین, ہمایوں گل, زوہیب, معروف کرکٹرز عمر اکمل, عمران نذیر اور سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کئے۔

جس میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری مہم میں بھرپور شرکت اور اپنے آپ کو ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی،کرکٹر عمر اکمل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈینگی وائرس سے اپنے اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں۔ گھروں اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور علامات پر فوری اسپتال سے رجوع کریں۔اسی طرح کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے پھیلنے کے باعث حکومت نے اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے۔ ابتدائی علامات پر ہی اسپتال سے رجوع کریں اور ڈینگی وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں پنجاب حکومت کا ساتھ دیں۔اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی پیارا ڈینگی سے متاثرہ ہے تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے پیش نظر تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔ ڈینگی سے ماحول کو پاک رکھنے کیلیے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کریں – اسی طرح? اداکار عمران بخاری نے کہا کہ ڈینگی سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں۔ گھروں میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور موسپل کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ اداکار ہمایوں گل کا کہنا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر لڑنا ہو گا۔۔ چھتوں پر پانی جمع مت ہونے دیں اور ہر ممکن احتیاط کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…