اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

ایف بی آر یہ کام کرنے میں ناکام رہا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ن لیگ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ایف بی آر ایک سال کے دوران اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔حکومت پہلا مالی سال مکمل ہونے کے باوجود ٹیکس ریفارمز لانے میں ناکام رہی ہے۔چیئر مین ایف بی آر کارباری حضرات کیلئے خوف کی

علامت بن چکے ہیں۔ایف بی آر بلاجواز لوگوں نوٹسز جاری کرتا ہے۔چیئر مین ایف بی آر وزیر اعظم،وفاقی و صوبائی وزرااور مشیروں سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایف بی آر کے خوف کی وجہ سے بہت سے سرمایہ دار اپنا کاروبار بیرون ملک شفٹ کرچکے ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے،چیئر مین ایف بی آر کسی اہل اور تجربہ کار شخص کو تعینات کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…