نیو یارک (این این آئی)امریکہ میں جاری اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس ضمن گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری سروے کے مطابق عمران خان کو یو این جی اے کے اجلاس میں شامل تمام ممالک کے سربراہان میں سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے جبکہ بھارتی وزیراعظم
نریندر مودی پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بوریس جانسن اس فہرست میں تیسرے اور برازیل کے صدر جائر بولسونارو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے پاکستان کے وزیراعظم اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور آج ستائیس ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ دنیا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔