اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ 26-29ستمبر کو بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ افغانستان میں ہونے والے الیکشن کے تناظر میں دونوں ممالک نے باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ صرف ایمرجنسی اور مریضو ں کو دونوں ممالک کے درمیان بارڈر کراس کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان
میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان کے درمیان 26-29ستمبر کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاک، افغان بارڈر پر آج سے سخت سیکیورٹی کے انتظام کیے گئے ہیں اور ہر طرح کی آمد رفت بند ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔