اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد کشمیر،جہلم،چکوال، ناروال،سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور،میرپورخاص، سانگھڑ،عمر کوٹ،کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سوات،شہید بینظیر آباد،ٹھٹھہ، بدین،دادؤ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں
میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ سے منگل کے روز مظفرآباد سمیت کشمیر کے تمام علاقوں میں بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوہ جات میں ہفتہ سے نں گل تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم معمول کے مطابق خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر کے دوران قلات،مکران،اور ڑوب کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے،گزشتہ روز کشمیر سندھ اور پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی ہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ 42 ڈگری رہا۔