آستانہ (این این آئی)پاکستان اور روس کا انسداد دہشت گردی اور علاقائی رابطوں کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق،بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، شدید شرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے انسداد دہشت گردی اور علاقائی رابطوں کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔اتفاق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی روسی ہم منصب سے قازقستان میں ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے خصوصا کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا پارلیمانی سطح پر رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔