لاہور(این این آئی)لاہور میٹرو بس ٹریک کی خوبصورتی پر 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کے ضیاع سے قومی خزانے کو ہونے والے مبینہ نقصان پر آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی۔آڈیٹر جنرل نے میٹرو بس ٹریک کی بنائی گئی آڈٹ رپورٹ پرمحکمہ ہاؤسنگ کو مراسلہ لکھ دیا ہے جبکہ پی ایچ اے کے متعلقہ حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔آڈیٹر جنرل کے مطابق میٹرو بس ٹریک کی خوبصورتی پر 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کا قومی خزانے کا ضیاع کیا گیا۔پی ایچ اے منصوبے کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرسکا۔