جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

 مسلم لیگ (ن) مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرے گی یا نہیں؟حتمی فیصلہ کرلیاگیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے دھرنے میں شرکت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، ہو سکتا ہے ما رچ لا ہو ر سے چلے اور وزیر اعظم عمران خا ن نئے انتخابات کا مطالبہ مان لیں، پیپلزپارٹی سمیت تمام اپو زیشن جما عتیں آزادی مارچ میں شرکت کریں گی۔ پیر کے روز ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا 30ستمبر کو مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلا س منعقد ہو رہا ہے

جہا ں تک میرے علم میں ہے اراکین کی بہت بڑی تعداد چاہتے ہیں کہ وہ اس آزادی مارچ میں شامل ہو جا ئیں۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستانی عوام کا صبر کا پیما نہ لبریز ہو چکا ہے اگر سیا سی جما عتیں اس وقت پا  کستان کی عوام کی ترجما نی نہیں کریں گی تو اپنا نقصان کریں  گی اورعوام کے غصے کا شکا ر بھی ہو نگی جن اصولو ں کے لئے مارچ کیا جا رہا ہے وہ اصول ایسے ہے کہ اس میں تما اپو زیشن جما عتیں شریک ہو نگی ابھی کا فی ٹائم پڑا ہو ا ہے پیپلزپارٹی بھی اس ما رچ میں شامل ہو جا ئے گی کیو نکہ  سب کو پتا ہے کہ یہ ایک قابض حکو مت ہے لہذا  قبضہ چھڑوانے کے لئے شامل ہو نا نیکی کا کام ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ سکتا ہے آزادی ما رچ لا ہو ر سے چلے اور خان صاحب مطالبات تسلیم کر لیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ  مارچ گوجرانو الہ میں پہنچے اور عمران خان کہیں کہ آو بیٹھ کر بات کر تے ہیں اور نئے انتخابات کروانے پر رضامندی کا اظہا ر کر دیں کیو نکہ انہو ں نے خود تسلیم کیا ہے کہ بڑے آدمی ہی یو ٹرن لیتے ہیں چونکہ  خان صاحب بڑے آدمی ہے اس لئے وہ یو ٹرن لے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ ہو ئی تو کو ئی دوسرا راستہ اختیا ر کریں گے اگر ناکا م ہو ئے تو دوسری مرتبہ پھر کو شش کر یں گے اور پھر بھی کا میا ب نہ ہو ئے تو تیسری مرتبہ کو شش کر یں  گے کیو نکہ تحر یکیں ہمیشہ چلتی رہتی ہے کبھی رکتی نہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…