اسلام آباد (این این آئی)انسداد سائبر کرائم کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو سکینڈل کیس میں عدالت کے بار بار حکم کے باوجود مقدمے کا چالان آج بھی عدالت میں جمع نہ کرایا جا سکا۔ پیر کو سماعت کے دور ان جج طاہر محمود نے کہاکہ چالان جمع کرائیں ورنہ چالان جمع کرائے بغیر ہی کارروائی آگے بڑھاؤں گا۔ دوران سماعت عدالتی حکم
کے باوجود ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے مجیب الرحمان عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔جج طاہر محمود نے مجیب الرحمان کو آج ہی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نعیم خان نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، نعیم خان نے کہاکہ جوں ہی چالان فراہم کیا جائے گا اسی دن عدالت میں جمع کرانے کا پابند ہوں۔