کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

23  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا سابق حلقہ گندگی سے اٹ گیا، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، پانی کی عدم فراہمی، ٹینکرز مافیا کا راج، چلڈرن پارک بھی محفوظ نہ رہا، بڑی جھاڑیاں بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی موجب بن سکتی ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،الیکشن جیتے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ادھر کا رخ بھی نہ کیا۔

اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا- تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 53 جو وزیراعظم عمران خان کا حلقہ ہے مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس حلقے سے مستعفی ہونے بعد علی نواز اعوان کو پی ٹی آئی ٹکٹ ملا تو عوام نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف پر اعتماد کیا، مگر حلقے کے منتخب نمائندہ ہونے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہونے کے باوجود انتخابی مہم کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے والے علی اعوان مارگلہ ٹاؤن سمیت حلقے کو بھول گئے، یہاں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایک سال ہوگیا ہے ہم نے اپنے منتخب رکن کا دیدار نہ کیا ، اس علاقے میں پینے کے پانی، سٹریٹ لائٹس، صفائی کا نظام، سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، سیکیورٹی سسٹم بھی نجی طور کسی حد تک کام کررہا ہے البتہ سرکاری طور پر شہریوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے ایک ٹینکر 25 سو سے 3 ہزار میں منتوں کے بعد آتا ہے، سی ڈی اے کا ٹینکر منگوانے کے لئے بھی افسران سے سفارش درکار ہوتی ہے، سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد فیض آباد اور راول ڈیم چوک سے آنے والی رابطہ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے سے کئی حادثات ہوچکے ہیں۔

گندگی اور تعفن کا یہ حال ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر فضلہ تک شہریوں نے کسی حد تک اپنی مدد آپ کے تحت اٹھایا جبکہ یہاں پر میونسپل کارپوریشن اور سی ڈی اے کی جانب سے کچرا اتھانے کا کام۔انتہائی سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل چکا ہے جبکہ مچھر اور مکھیوں کی آماجگاہ بھی علاقہ بنتا جارہا ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، صرف مارگلہ ٹاؤن کی ابادی چار ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے جہاں حالیہ چند دنوں میں سینکڑوں افراد موسمی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

ساون اور بھادوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد یہاں جھاڑیاں کئی فٹ بلند ہوچکیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے، بچوں کا پارک بھی کچرا کنڈی کا منظر بھی پیش کررہا ہے- اہل علاقہ کا کہنا ہے ہم علی اعوان کا چہرہ بھی دیکھنے کو ترس گئے ہیں ، علاقے کے مسائل کے حوالے سے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے چکر لگا لگا کر بھی تھک گئے ہیں ایم سی والے سی ڈی اے اور سی ڈی اے کے افسران میونسپل جانے کا کہتے ہیں، اس ساری صورتحال میں اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے –

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…