اسلام آباد(آن لائن) نوازشریف سے ڈیل کی افواہیں دم توڑ گئیں، مریم کی شرکت کے بغیر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق بات نہ کی جائے،نوازشریف نے شہبازشریف کو کورا جواب دیدیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران مشکلات کو کم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔
اس موقع پر شہبازشریف نے ”کچھ لو اور کچھ دو“ کی پالیسی پر اپنے بھائی نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ مریم نواز کی رہائی اور ان کی موجودگی کے بغیر وہ کسی قسم کی ڈیل یا رہائی سے متعلق بات نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کوشش ہے کہ وہ مریم نواز اور نوازشریف کو مشاورت کے ذریعے قائل کرکے جیلوں سے باہر لے آئیں اور کچھ عرصے کے لئے دیار غیر میں چلے جائیں جہاں نوازشریف کی صحت سے متعلق مکمل علاج کیا جاسکے اور حسن اور حسین نواز کی بھی پاکستان میں انٹری بحال کی جائے۔اس حوالے سے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنانا پڑے گی۔لیکن میاں نوازشریف مریم نواز کی غیر موجودگی میں کسی قسم کی اپنی رہائی سے متعلق نہیں سوچ رہے اور نہ کسی سے ڈیل کی بات کرنا چاہ رہے ہیں۔ مریم کی شرکت کے بغیر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق بات نہ کی جائے،نوازشریف نے شہبازشریف کو کورا جواب دیدیا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران مشکلات کو کم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔اس موقع پر شہبازشریف نے ”کچھ لو اور کچھ دو“ کی پالیسی پر اپنے بھائی نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔