اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہورکی پولیس نے رکشہ سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں انہوں نےگزرنے والے ایک رکشہ کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے۔مجاہد سکواڈ کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز
کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور رکشے سے 5من مردہ مینڈک بھی برآمد کر لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی جانب لے جا رہے تھے، تاہم ابھی تفتیش جاری ہے کہ وہ مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کر رہے تھے؟ واضح رہے کہ شہر میں مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی جاری ہے ۔