جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

رہائی کے بعد محسن داوڑ کا پہلا بیان سامنے آگیا،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہائی کے بعد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا پہلا ٹویٹ آگیا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محسن داوڑ نے کہا کہ ہم پہلے جیسے جوش و جذبے کے ساتھ واپس آ گئے ہیں۔ خڑ کمر واقعہ کو تاریخ میں پرامن احتجاج پر حکومت کے ظالمانہ رد عمل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس کے بعد بھی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی کئی خلاف ورزیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مئی سے ستمبر تک ہمیں پشاور اورہری پور جیل میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور کی جیل میں حکومتی دبائوکے پیش نظر ہمیں دہشتگردوں کے سیل میں رکھا گیا۔ جیل میں نہ تو ہم چہل قدمی کر سکتے تھے اور نہ ہی ہمیں خبریں دیکھنے ، پڑھنے یا اس حوالے سے دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس سب میں سب سے زیادہ تکلیف دہ ہم جیسے بے ضرر انسانوں پر تشدد کے الزامات عائد ہونا تھا۔ لیکن اس سب کے باوجود ہم اپنے لوگوں کے مساوی حقوق اور امن کے قیام کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے اور یہ تمام چیزیں آگے بھی ہمیں اپنے راستے سے نہیں بھٹکا سکتیں جو تشدد سے پاک راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل تو بہت چھوٹی چیز ہے ہم اپنے لوگوں کے لیے جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے لیے آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت سارے لوگوں کا شکرگزار ہوں لیکن میں ایک نام لینا چاہتا ہوں اور وہ بلاول بھٹو زرداری کا ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہماری بے پناہ حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششیں بہت طویل ہے اور یہ صرف پشتونوں کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ ریاستی پریشر سے پریشان ہر شخص کے لیے ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی کمزور ی یہاں پر اچھے لوگوں کی خاموشی ہے۔ اچھے لوگوں نے لب کشائی کی تو پاکستان میں اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے رہائی کے بعد کیے گئے ٹویٹر پیغام میں اپنی لیگل ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…