اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے سٹاف ممبر وزیراعظم ہاؤس میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر نیم برہنہ حالت میں گھوم رہے تھے کہ انہیں وزیراعظم کے سٹاف ممبر نے پکڑ لیا اور تھپڑ مارتے ہوئے
وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا ۔ سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ” بڑے صاحب بھی حالت غیر میں ہی تھے ۔رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں نام لینے سے گریز کیاہے تاہم اس پر سوشل میڈیا پر طویل بحث ضرور شروع ہو گئی اور صارفین نام جاننے کیلئے صحافی سے بار بار درخواست کرتے رہے۔