عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں،حیرت انگیز انکشافات

20  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئی ہیں،ضرورت سے دوگنا زائد بیلٹ باکسز اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ پولنگ عملے کو ادائیگیوں کا ایڈجسٹ منٹ ریکارڑبھی موجود نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضرور ت سے زائد بیلٹ باکسز اور سکرینز کی خریداری سے 36 کروڑ 68 لاکھ کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد سے ڈیڑھ ہزار

سے زائد گاڑیاں حاصل کی گئیں۔اسی طرح پولنگ عملے کو سوا 53 کروڑ کی ادائیگیوں کی ایڈجسٹ منٹ بھی نہیں کی گئی۔آڈٹ حکام نے دیر تک کام کرنے والے افسران کے کھانے پر خرچ ہونے والے 3 کروڑ 86 لاکھ بھی خلاف ضابطہ قرار دے دئیے۔سیمینارز اور انٹرٹینمنٹ تحائف کی مد میں خرچ کئے جانیوالے 98 لاکھ کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ایک لاکھ پندرہ ہزار بیلٹ باکسز اور 1 لاکھ 46 ہزار سکرینز اضافی خریدی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کل 85ہزار پولنگ اسٹیشنز تھے ساڑھے 86 ہزار سے زائد کے لئے ٹرانسپورٹ فنڈز دے دئے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…