اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے، ایسی کونسی حکومت ہے جو اپنے منشور سے پیچھے ہٹ جائے، خوبصورت پاکستان کو ہم خود خراب کرتے ہیں،ہم گندگی پھینک کر کہتے ہیں ترک کمپنی آ کر گندگی اٹھائے،
پورے ملک میں پلاسٹک بیگ کو بین کرینگے، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے کلائمیٹ ایمرجنسی لگوا کر رہوں گی۔جمعہ کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پریس کلب سے ڈی چوک ریلی نکالی گئی۔جس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، سینکڑوں طلباء وطالبات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ شرکاء کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نعرے ’صاف کرو، صاف کرو، پاکستان کو صاف کرو،ہم کیا چاہتے ہیں، صاف ماحول‘لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کونسی حکومت ایسی جو اپنے منشور سے پیچھے ہٹ جائے،کلین اینڈ گرین پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت پاکستان کو ہم خود خراب کرتے ہیں،ہم گندگی پھینک کر کہتے ہیں ترک کمپنی آ کر گندگی اٹھائے،ہم پانی ضائع کرتے ہیں، درخت نہیں لگاتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے وعدہ ہے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پلاسٹک بیگ کو بیک کردیا ہے،آپ ہماری مدد کریں ہم پورے ملک میں پلاسٹک بیگ بین کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کلائمیٹ ایمرجنسی لگوا کر رہوں گی۔