پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

گرفتاری کا خوف، خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کیلئے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گرفتاری کے خوف سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماسید خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین نے عدالت سے رجوع کرلیا ، جس پر عدالت نے تینوں کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد

ان کے صاحبزادوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، گرفتاری کے خوف سے خورشید شاہ کے دو بیٹوں فرخ شاہ اور زریق شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔دوسری جانب خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے بھی ضمانت کی درخواست کردی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔بعد ازاں سند ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت کی درخواست گزاروں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں درخواست گزاروں کونیب سے تعاون کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…