جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی اغواء کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے ، جبکہ دوسرے کو بے ہوشی کی حالت میں کیوں چھوڑ گئے ؟ عینی شاہدین کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی)قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی ہے۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ محلہ ہاشم چوک سے نامعلوم مبینہ اغواء کاروں نے دو بچوں کو اٹھایا تھا، اس دوران بچوں کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے اغواء کاروں کا پیچھا بھی کیا۔عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے ، ایک کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اغواکاروں سے بچنے والے بچے عمر دراز کو

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ بعض مشتعل افراد نے تھانہ سٹی پر بھی پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک لگتا ہے کیونکہ اسپتال میں زیر علاج بچہ بیان بدل رہا ہے اس لیے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جس بچے کے مبینہ اغواء کا لوگوں نے دعویٰ کیا ہے اس حوالے سے کسی بھی شخص نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…