ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ، کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا جہاں انہوں نے اپنے وفد میں شامل افراد کے ہمراہ نوافل کی ادائیگی کی۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد وفد نے امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد نے نوافل کی ادائیگی کے دوران امت مسلمہ اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم کی انتظامیہ نے وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل اراکین کو آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔وزیراعظم

نے اپنے وفد میں شامل دیگر اراکین کے ہمراہ رات گئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اراکین نے وفد کی آمد پر آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد مدینہ منورہ سے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…