کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری 16 اکتوبر تک منظور کر لی۔نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا سید اویس نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از وقت
گرفتاری کی درخواست جمع کروا دی۔ سید اویس کا کہنا ہے نیب سکھر خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب حکام نے میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نیب حکام نے میرے اثاثوں سے متعلق چیف کمشنر آر ٹی وی سکھر کو خط لکھا ہے۔عدالت نے اویس قادر شاہ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری پانچ لاکھ کے عوض 16 اکتوبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ کو تفتیش جوائن کرنے کا بھی حکم دیدیا۔