بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کسی کے گھر پہ عدم موجودگی پہ چھاپے مارنا گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے،اعتزاز احسن کاخورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل، کھری کھری سنادیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کرنابڑے دکھ کی بات ہے،وہ کہیں نہیں بھاگ رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے مل کے آئے ہیں اور خورشید شاہ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ فزیکل فٹ نہیں،

معدے کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے،بلڈ پریشر بھی ہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر پہ عدم موجودگی پہ چھاپے مارنا گھریلو خواتین کو پریشان کرنا شرم کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب نے کوئی ٹکٹ نہیں کٹایا تھا نہ ہی بھاگ کہ جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے اجلاس میں شامل تھے اچانک گرفتار کرنا شرم کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا اور سینئر پارلیمنٹرین کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کرنا ہمارے لئے بڑے دکھ کی بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…