اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی،پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم خورشید شاہ کو لے کر پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کا بلڈپریشر،شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے، خورشید شاہ کو معدے کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق خورشید شاہ
کو پولی کلینک ہسپتال داخل کر لیا گیا، پیپلز پاٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ گذشتہ روز سے نیب کی حراست میں ہیں،خورشید شاہ کے دل کی دھڑکن تھوڑی تیز ہے۔ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر کو سانس اور معدے کا بھی مسئلہ ہے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے ہسپتال میں داخل کیاگیا