مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں پولیس نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے 7 افراد میں سے 4کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اس کے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا تھا،خاتون نے الزام عائد ہے کہ اغواء کے بعد اسے شکار گاہ لے جا کر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اجتماعی زیادتی کی خبر میڈیا
پر نتشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ہونیوالے افراد کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فارنزک ٹیسٹ کیلئے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔